Back to Blog

Psoriasis چنبل/ داد/ سورائسز

Published on April 17, 2026
Psoriasis چنبل/ داد/ سورائسز/سبورک ڈرماٹائٹس یہ ایک آٹو امیون ڈیزیز ہے، اس مرض میں جلد کے خلیات بہت تیزی سے بننے لگتے ہیں۔ جسے خوراک اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے کافی حد تک قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ ہومیوپیتھک علاج کے ذریعے اس مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے، 1 غسل کے بعد جلد کو موئسچرائز کرنا بہت ضروری ہے تاکہ خشکی اور خارش کم ہو۔ 2 ناریل کا تیل یا ایلوویرا جیل متاثرہ حصوں پر لگانے سے ٹھنڈک اور سکون ملتا ہے اور علامات میں شدت بھی کم ہوتی۔ 3 جلد پر کسی بھی قسم کی چوٹ یا خراش علامات کو بڑھا سکتی ہے اس لیے اپنی جلد کی حفاظت کریں جلنے، چوٹ یا رگڑ لگنے سے بچائیں۔ 4 موٹاپا علامات کو شدید کر سکتا ہے، اس لیے باقاعدہ ورزش کو معمول بنائیں اور صحت مند طرز زندگی اپنائیں۔ 5 ذہنی تناؤ یا اسٹریس بیماری کے حملوں (flares) کی بڑی وجہ ہے، اس لیے پرسکون رہنے کی کوشش کریں۔ڈپریشن نہ صرف اس مرض کا سبب ہے بلکہ اس مرض کے حامل مریضوں کی علامات میں بھی اضافہ کرتا ہے 6 تیز کیمیکل والے صابن کے بجائے آئل بیسڈ کلینزر استعمال کریں۔ اس کے لیے ہومیوپیتھک میڈیکیٹڈ کو استعمال کریں جو بالخصوص اس مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے تیار کیا گیا ہے 7 سوزش کم کرنے والی سادہ غذائیں چنبل میں مفید ہیں، پالک، ساگ اور دیگر سبز پتوں والی سبزیاں۔ بیریاں (berries) اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور پھل اور دالیں کھائیں۔ 8 زیتون کا تیل (Olive oil) کھانا پکانے کے لیے بہترین ہے دیسی گھی کی بجائے اس کو استعمال کریں۔ 9 سرخ گوشت ، بیف اور مٹن ، سوزش کو بڑھا سکتے ہیں، اس لیے ان سے اجتناب کریں۔ 10 میٹھی اشیاء، سفید روٹی (maida)، اور پروسیسڈ فوڈز سے پرہیز کریں یہ غذائیں مرض کی علامات کو بڑھا سکتی ہیں۔ 11 دودھ، پنیر اور مکھن علامات کو خراب کر سکتے ہیں اس لیے یہ بھی کم استعمال کریں۔ ایک سیدھا سا فارمولا یہ ہے کہ جانوروں سے حاصل ہونے والی تمام چیزیں اس مرض کی شدت میں اضافہ کر سکتی ہیں اس لیے ان سے اجتناب کیا جائے، 12 گندم اور جو میں موجود گلوٹین بعض مریضوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ 13 سگریٹ نوشی اور الکحل کا استعمال اس بیماری کو شدید کرتا ہے۔ 14 کھٹی اشیاء: لیموں، مالٹا، ٹماٹر اور اچار جیسی تیزابی اشیاء کچھ لوگوں میں خارش بڑھا سکتی ہیں۔ 15 زیادہ پانی پینا اس مرض میں مفید ہوتا ہے اس لیے واٹر انٹیک بڑھا دیں 16 تیز گرم پانی سے نہ نہائیں 17 روزانہ ہلکی دھوپ ضرور لیں مزید معلومات اور ہومیوپیتھک علاج کے لیے: ڈاکٹر رضوان ثاقب BHMS شمع ہومیو کلینک شمع پلازہ، شمع میٹرو بس سٹیشن، 72 فیروزپور روڈ لاہور، پاکستان 03037578

Consult with our Specialists

Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.

Book a Consultation